لاہور (این این آئی) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے مختلف پرچون دکانوں پر ’’ شیخ رشید کی شادی تک ادھار بند ہے ‘‘ کے آویزاں کئے جانیوالے پلے کارڈز کو مخالفین کی سازش قرار دیدیا ۔ اس سے قبل دکانداروں نے گاہکوں کو ادھار نہ دینے کیلئے ’’کشمیر کی آزادی تک ادھار بند ہے ‘‘ کے پلے کارڈز آویزاں کر رکھے تھے لیکن اب مختلف دکانوں پر شیخ رشید کی شادی کو بھی موضوع بنایا گیا ہے ۔ اس حوالے سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ لوگوں کو پہلے ہی ادھا ر نہیں ملتا لیکن ایسے فقرے میرے مخالفین کی سازش ہے ۔
دکانوں پر ’’شیخ رشید کی شادی تک ادھار بند ہے‘‘ کے پلے کارڈز آویزاں، یہ مخالفین کی سازش ہے: سربراہ عوامی مسلم لیگ
Feb 24, 2014