”سکاٹ لینڈ کیخلاف کامیابی سے انگلش ٹیم کا حوصلہ بلند ہوا“

لاہور( نمائندہ سپورٹس/ سپورٹس رپورٹر) انگلینڈ کی ٹیم کو اعتماد کی بحالی کے لیے فتح کی بے حد ضرورت تھی۔سکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی سے انگلش پلئیرز آئندہ میچز میں زیادہ بہتر کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار سابق چیف سلیکٹر اظہر خان نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی کپ میں دو ناکامیوں کے بعد برطانیہ کو جس کامیابی کی ضرورت تھی وہ انہوں نے سکاٹ لینڈ سے حاصل کر لی۔میگا ایونٹ میں کامیابی کے لئے ٹاپ پلئیرز کا پرفارم کرنا ضروری ہے۔معین علی،آئن بیل اور مورگن نے رنز کر کے کامیابی میں اپنا حصہ ڈالا۔ انگلینڈ تین سو چالیس یا اس سے بھی زائد رنز کر سکتا تھا لیکن مڈل آرڈر پہلی وکٹ میں ایک سو بہتر رنز کی شراکت سے مناسب انداز میں فائدہ اٹھانے میں ناکام رہا۔انگش باو¿لرز نے بھی جلد وکٹیں حاصل کر کے اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے۔اظہر خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی ٹیم کو آئندہ میچز میں رن ریٹ کو بہتر بنانے پر بھی خاص توجہ دینا ہو گی۔ٹیسٹ کرکٹر عامر نذیر نے کہا کہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے پہلی مرتبہ اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے ان کے لئے تو عالمی کپ اس فتح کے بعد شروع ہوا ہے۔دو میچز میں ناکامی کے بعد سکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ آئن بیل کا فارم میں واپس آنا بہت ضروری تھا۔کپتان آئن مورگن اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتے جب تک ٹیم کے ٹاپ پلئیرز پرفارم نہیں کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن