حیدر آباد(اے این این)کراچی سے حیدرآباد جانیوالے مسافروین میں سلنڈر پھنٹے سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں ایدھی سرد خانے منتقل ، شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ ، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے عوام سے جانوں کے تحفظ کیلئے گاڑیوں کو پٹرول اور ڈیزل پر منتقل کرنے کی اپیل ۔ پولیس کے مطابق نعشوںکو کراچی میں ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا گیا ۔ 10افراد میں سے صرف 2کی شناخت ہو سکی جن کو ان کے ورثاءکے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ کراچی سے حیدر آباد نے والے الٹے سے سلنڈر پھٹ گیا تھا جس میں 10افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 10افراد زخمی ہو گئے تھے ۔ ایم ایل او جناح ہسپتال کراچی نے لواحقین سے اپیل کی کہ وہ ڈی این اے کے لیے خون کے نمونے جمع کرائیں ۔دوسری جانب ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنی جانوں کے تحفظ کیلئے اپنی گاڑیوں سے گیس سلنڈر نکال کرانہیں دوبارہ پیٹرول یاڈیزل پر منتقل کردیں۔انہوں الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ غیرمعیاری سلنڈر والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کرے ۔
نعشیں نا قابل شناخت
حیدر آباد: مسافر وین حادثے میں جھلس کر جاں بحق ہونیوالوں میں2کی شناخت ہو گئی
Feb 24, 2015