اسلام آباد (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے سابق سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پی کے طارق اعوان اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ اسماعیل خان کے سابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمٰن خان سمیت دیگر ملزموں کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دےدی۔ پیر کو نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب قمر زمان چودھری کی زیر صدارت نیب ہیڈ کورارٹر میں ہوا جس میں دو ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔
ریفرنس کی منظوری