پارٹی فنڈز میں خوردبرد کا الزاام‘ چیف الیکشن کمشنر نے تحریک انحصاف سے تین مارچ تک تحریری جواب طلب کر لیا

Feb 24, 2015

اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمشن آف پاکستان میں تحریک انصاف کیخلاف ملکی و غیر ملکی فنڈنگ میں بے ضابطگیاں اورخورد برد کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی ،چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضاخان نے کیس کی سماعت کی ۔چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان کے وکیل کو تین مارچ تک پارٹی فنڈنگ میں بے ضابطگیوں اور خرد برد کے حوالے سے تحریری جواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی ۔پیر کے روز الیکشن کمشن میںتحریک انصاف کے سابق نائب صدر اکبر شیر بابر نے موقف اختیار کیا کہ پارٹی میں بڑے پیمانے پر ملکی و غیر ملکی فنڈنگ میں بے ضابطگیاں اور خرد برد کی گئی جس کے شواہد الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی فنڈنگ میںخورد برد کر کے پارٹی آرڈر2000 کی خلاف ورزی کی ہے ۔اس موقع پر عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے الیکشن کمشنر کو بتایا کہ اکبر شیر بابر کو 2011 ءمیں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا ،الیکشن کمشنر کو اکبر شیر بابر کی بدنیتی پر مبنی درخواست کی سماعت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔چیف الیکشن کمشنر نے درخواست کی سماعت 3 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل شعیب شاہین کو پارٹی پر لگائے گئے الزامات کے تحریری طورپر جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے ۔
عمران خان جواب طلب

مزیدخبریں