اسلام آباد (صباح نےوز) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان کل بدھ کو اہم ملاقات متوقع ہے۔ مرکزی حکمران جماعت انتخابی دھاندلی کے معاملے پر عدالتی کمشن کی تشکیل کے لئے درمیانی راستہ تلاش کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں خیبر پی کے کے معاشی حقوق کے علاوہ سینٹ انتخابات کے معاملات پر بات چیت ہوگی۔ پرویز خٹک نے خیبر پی کے کے بجلی کے خالص منافع اور اسکے وفاق کے ذمہ واجب الادا رقم کے حصول کے لئے اسحاق ڈار سے گزشتہ روز رابطہ کیا تھا جس پر ان کی طرف سے انہیں اسلام آباد میں ملاقات کی دعوت دے دی گئی۔
پرویز خٹک/ ڈار ملاقات