دہشت گردی کی فیکٹریاں ختم اور کتاب سے رشتہ استوار کرنے کی ضرورت ہے: پرویز رشید

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے موجودہ ملکی امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں انتہا پسندی اور دہشتگردی کی سوچ پیدا کرنے والی فیکٹریوں کو ختم کرنے اور ایسی کتاب سے رشتہ استوار کرنے کی ضرورت ہے جو زندگیاں چھیننے کے بجائے زندگی سے محبت سکھائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کتاب ”زندگی کے سفر میں“ کی تقریب رونمائی کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تحریک انصاف کنٹینر سیاست کے بجائے پارلیمنٹ میں آئی ہوتی تو انتخابی اصلاحات نافذ ہو چکی ہوتیں۔ عمران خان سے بھی اپیل کرونگا کہ وہ انا کا مسئلہ نہ بنائیں اور اپنے 35 ارکان کو لیکر پارلیمنٹ آئیں اور اس قانون سازی کے نیک کام میں حصہ لیں۔ سید خورشید شاہ گلگت بلتستان کے قائم مقام وزیراعلی کی تعیناتی کے مسئلہ پر عدالت گئے تو وہ اپنی ہی جماعت کے خلاف جائیں گے کیونکہ وزیراعلی کیلئے تینوں نام آئین کے درج طریقہ کار کے مطابق اپوزیشن یعنی انکی جماعت نے بھیجا جن میں سے ہی ایک کا تقرر ہونا تھا، اس لئے وہ عدالت گئے تو ان سے یہ پوچھا ضرور جائے گا کہ آپ اپنی جماعت کے فیصلے کے خلاف مقدمہ چاہتے ہیں اور گلگت بلتستان قائم مقام کابینہ کے اراکین وزیراعلی کی مشاورت سے مقرر کئے گئے ہیں۔ طاہر مغل کی کتاب پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے جس کا ہر مضمون پڑھنے والے کی دلچسپی کو بڑھاتا ہے اور مصنف نے 30، 40 سال رپورٹنگ کے واقعات کو خوبصورت انداز میں کتابی شکل میں تحریر کیا۔ موجودہ ملکی حالات متقاضی ہیں کہ پاکستان میں زیادہ لکھا جائے۔
پرویز رشید

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...