اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ایل این جی کی درآمد 31 مارچ تک شروع کرے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ ابتدائی طورپر 30 کروڑ مکعب فٹ یومیہ ایل این جی درآمد کی جائے گی۔ پاکستان میں 60 کروڑ مکعب فٹ ایل این جی کے صارفین ہیں۔ 6 ماہ کے بعد ایل این جی درآمد کا حجم 40 کروڑ مکعب فٹ یومیہ تک بڑھایا جائے گا۔ ابتدائی طور پر ایل این جی درآمد کی رقم وزارت خزانہ پاور سیکٹر سبسڈی میں سے دی گئی۔ ایل این جی سے بنائی گئی بجلی ڈیزل کے مقابلے میں سستی ہوگی۔ ابھی ایل این جی کی قیمت طے نہیں ہوئی۔ ایل این جی کی قیمت خام تیل کی گزشتہ 6 ماہ کی اوسط کے حساب سے طے ہوسکتی ہے۔
شاہد خاقان
ایل این جی کی درآمد 31 مارچ تک شروع ہوجائے گی: شاہد خاقان
Feb 24, 2015