لاہور (خصوصی رپورٹر) قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال نے کہا ہے کہ علم و ادب سے وابستہ افراد معاشرے کے نبض شناس ہوتے ہیں جو نہ صرف اہم مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں بلکہ اپنی فکری اور ذہنی صلاحیتوں کے ذریعے ان کے حل میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہو ںنے بین الاقوامی لٹریری فیسٹیول کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا جنہو ں نے گورنر پنجاب کی طرف سے دئیے گئے عشائیے میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں افغانستان کے سفیر جانان موسی زی ،زیڈایم اقبال ، نیر علی داد ا ، سلمان شاہ اور سیکرٹری اطلاعات پنجاب آغا مومن علی بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستانی قوم پُرعزم اور بے پناہ صلاحیتوں کی مالک ہے جو چیلنجوں کو مواقعوں میں تبدیل کرنا جانتی ہے۔ انہو ںنے کہا کہ پاکستانیوں نے ہر شعبے میں خود کو عالمی سطح پر منوایا ہے۔
علم و ادب سے وابستہ افراد معاشرے کے نبض شناس ہوتے ہیں: قائم مقام گورنر پنجاب
Feb 24, 2015