لاہور ہائیکورٹ بار کے الیکشن”بائیو میٹرک“ سسٹم کے تحت ہونگے: شفقت چوہان

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن نے بار الیکشن کو شفاف بنانے کے لئے” بائیو میٹرک نظام“ متعارف کر ادیا۔ جسکے تحت وکلاءووٹرز جدید خود کار کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ ووٹرز انگوٹھا نشان کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرینگے اب تک بار کے انیس ہزار ووٹرز میں گیارہ ہزار وکلاءووٹرز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں باقی رہ جانے والے ووٹرز 28 فروری کے بار الیکشن میں موقع پر اپنا اصل قومی شناختی کارڈ اوربار کارڈ ہمراہ لا کر موقع پر اپنا ووٹ رجسٹرڈ کراکے اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔ جبکہ نا دہندہ گان ووٹرز اس نظام میں اپنا ووٹ اس وقت تک کا سٹ نہیں کر سکتے جب تک وہ اپنے واجبات ادا نہ کردیں ۔ان خیا لات کا اظہار لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر شفقت محمود چوہان نے گزشتہ روز اپنے دیگر عہدے داروں کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ بار کے کراچی شہداءہال میں بار کے صدر کی حیثیت سے اپنی آخری پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن