’’جوہری پروگرام‘‘ کچھ معاملات میں پیشرفت، مذاکرات اگلے ہفتے ہونگے: ایرا

Feb 24, 2015

جنیوا (بی بی سی) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں’ کچھ معاملات میں پیش رفت‘ کے بعد عالمی طاقتوں سے بات چیت کا اگلا دور اگلے ہفتے شروع ہو گا۔ایران اور چھ مغربی ممالک کے مابین جوہری پروگرام پر اگلے ہفتے جنیوا میں مذاکرات ہوئے۔ بعض معاملات پر اختلافات برقرار ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ کسی حتمی معاہدے پر پہنچنے میں ابھی کافی طویل سفر ہونا باقی ہے لیکن بات چیت میں پیشرفت ہوئی ہے۔جنیوا میں شروع ہونے والے تین روزہ مذاکراتی دور کا مقصد یکم مارچ تک  اعلیٰ سطح کے سیاسی سمجھوتے پر اتفاق  کروانا ہے۔

مزیدخبریں