مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی) اسرائیلی فوج کی سپیشل فورس’’الیسام‘‘ کے 42 اہلکاروں نے اشتعال انگیز انداز میں قبلہ اول پر دھاوا بول دیا اور وہ کئی گھنٹے قبلہ اول میں گھومتے، مذہبی رسومات ادا کرتے اور مسجد اقصیٰ کے نقشوں پر بحث کرتے رہے۔اقصیٰ فاونڈیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیااہلکار مراکشی دروازے سے داخل ہوئے ،کہامقدس مقام کی بے حرمتی کرنا نہایت تشویش کا باعث ہے ۔