بھارتی فوج کشمیری خواتین کی بیحرمتی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے: حریت قیادت

سرینگر(کے پی آئی) چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس(گ) سید علی گیلانی ،حریت کانفرنس (ع)کے ترجمان اور نیشنل فرنٹ چیئرمین نعیم احمد خان نے کہا ہے کہ کنن۔ پوشہ پورہ سانحے کے 24برس مکمل ہونے کے بعدمتاثرین انصاف سے محروم ہیں واقعہ کی غیر جانبدار ادارے  سے تحقیقات کرائی جائے۔ بھارتی  فوج خواتین کی بے حرمتی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہے ،سید علی گیلانی نے کہاکہ کشمیری خواتین نے اگرچہ اس کیس کو دوبارہ کھولنے اور اس کی مکمل تحقیقات کرانے کے لیے مقامی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے، البتہ وہ ابھی بھی انصاف کی متلاشی ہیں اورفوج اپنے لامحدود اختیارات کو استعمال کرکے ملزمان کو رہا کرانے پر تلی ہوئی ہے۔فوج کے ہاتھوں خواتین کی عصمت دری کو بین الاقوامی سطح پر ایک جنگی جرم اور طریقہ اذیت قرار دیا گیا ہے اورمقبوضہ کشمیر میں پچھلے 25برسوںسے آبرو ریزی  کو جنگی ہتھیارکے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...