حب ( نامہ نگار ) حب میں ٹارگٹ کلرز نے دو افراد کی جان لے لی۔ پیر کی شام جام یوسف کالونی کے رہائشی اسداﷲ کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسکے اپنے گھر میں گھس کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے جبکہ اس واقعہ کے تھوڑی ہی دیر بعد ساکران روڈ حب میں اپنی دوکان پر کام کرنیوالے محمود ولد نذیر آرائیں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرا رہوگئے۔