لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار خالد ملک نے کہا ہے کہ عمران خانں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے انتخابات آنے سے پہلے ہی گیدڑ بھبھکیاں لگانے لگے ہیں‘ الیکشن میں آنے دیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ وہ گذشتہ روز مسلم لیگ کے صوبائی دفتر مسلم ٹاؤن میں یوتھ ونگ کے کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر میاں عدنان ثناء اللہ‘ جمیل آفریدی و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔