سینیٹ الیکشن قریب آتے ہی سیاسی جوڑ توڑ بھی عروج پرہے،تو دوسری طرف ایوانوں سےہارس ٹریڈنگ کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں،سیاسی جماعتوں نےہارس ٹریڈنگ روکنےکےلیےقانون سازی کےحکومتی اقدامات میں ساتھ دینےکااعلان کیاہے،اس بارے میں سپریم کورٹ بار کےسابق صدر اور سینیٹرکامران مرتضیٰ کاکہناتھاکہ ہارس ٹریڈنگ کو ختم کر کے ہی اصل جمہوریت کو عوام تک پہنچایا جا سکتا ہےوکلا کا کہناتھاکہ سینیٹ انتخابات میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہی انتخابات ہونے چاہیےاور اراکین کو یہ حق دینا چاہیے کہ وہ پارٹی کے فیصلے کے خلاف جس امیدوار کوچاہیں ووٹ دیںوکلاکاکہناتھاکہ وزیراعظم نےقانون سازی کے لیے توکمیٹی بنا دی ہےجب کہ اپنی مرضی کی قانون سازی گھنٹوں میں کرلی جاتی ہے،حکومت کو عوام کےحالات تبدیل کرنے کے لیے بھی اسی جذبے اور رفتار سے قانون سازی کرنا ہو گی تب ہی حقیقی جمہوریت کا ثمر عوام کو ملے گا،کیمرہ مین فہیم راجہ کے ساتھ سجاد حیدر وقت نیوز اسلام آباد