کرس گیل کے اور مارلن سیمیولز نے زمبابوے کی باؤلنگ لائن کا بھرکس نکال دیا، دونوں نے وکٹ کے چاروں اطراف باؤلرز کی جم کے ایسے پٹائی کی کہ زمبابوے کھلاڑی گیند کرنا ہی بھول گئےدونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں سب سے بڑی پارٹنر شپ کا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا، اور ریکارڈ بک میں پہلے نمبر پر آگئےکرس گیل نے ڈبل سنچری جبکہ سیمیولز نے اپنی سنچری مکمل کر کے زمبابوے کے خلاف زنز کا ہمالیہ کھڑا کردیا کرس گیل نے سولہ چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے دو سو پندرہ رنز بنائے جبکہ مارلن سیمیولز نے تین چھکوں اور گیارہ چوکوں کی مدد سے ایک سو چھپن رنز کی ماسٹر بلاسٹر اننگز کھیلی