خبرایجنسی کے مطابق مارکیٹ میں خود کش دھماکے کا واقعہ نائجیریا کے شہر پوٹیسکم میں پیش آیا،، مارکیٹ میں بچی نے خود کو دھماکے سے اس وقت اڑایا جب بڑی تعداد میں لوگ خریداری کررہے تھے،،دھماکے میں چھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے،حکام کا کہنا ہے کہ اس بچی کی عمر آٹھ برس کے قریب تھی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم اس سے قبل اس طرح کے واقعات میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام ملوث رہی ہے۔ حالیہ چند برسوں میں بوکوحرام کی جانب سے خودکش بم حملوں کے لیے بچوں کا استعمال تواتر سے کیا گیا ہے