کینبرا کے مانوکا اوول میں کھیلے گئے میچ میں ڈک ورتھ لیوس میتھڈ کے تحت زمبابوے کی اننگز اڑتالیس اوورز تک محددود کردی گئی اور انہیں جیت کیلئے تین سو تریسٹھ رنز کا ہدف ملا۔زمبابوے کے بلے بازوں نے ویسٹ انڈین بالنگ کا جم کر مقابلہ کیا لیکن پہاڑ جیسے اسکور کا تعاقب ناممکن ثابت ہوا اور پوری ٹیم دو سو نواسی رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،زمبابوے کی جانب سے شین ولیمز چھہتر اور کریگ اروین اکاون رنز کیساتھ نمایاں بیٹسمین رہے جیروم ٹیلر اور جیسن ہولڈر نے تین تین جبکہ کرس گیل نے دو شکار کیےاس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اننگز کے آغاز میں ہی ڈوین سمتھ صفر کے اسکور پر پنین گارا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئےاس کے بعد کرس گیل کا ساتھ دینے مارلن سیمولز کریز پر آئے ، دونوں نے مل کرزمبابوے کی بالنگ لائن کا بھرکس نکال دیادونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں تین سو بہتر رنز کی ریکارڈ پارٹنر شپ قائم کی،آؤٹ آف فارم کرس گیل نے لاجواب بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو سینتالیس گیندوں دو سو پندرہ رنز جڑدیئے،ان کی اننگز میں سولہ چھکے اور دس چوکے شامل تھے
مارلن سیموئلز نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا اور ایک سو چھپن گیندوں پر ایک سو تینتیس رنز بنائے،
میچ کے اختتام پر کرس گیل کو بہترین پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا
ویست انڈیز نے زمبابوے کو ڈک ورتھ لیوس میتھڈ کے تحت تہتر رنز سے شکست دےدی
Feb 24, 2015 | 18:47