اقوام متحدہ اور یونیسکو نے حکومت کے غیرقانونی منصوبوں کا نوٹس لیا ہے : عبدالعلیم خان

Feb 24, 2016

لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ایاز صادق ڈھٹائی کے ساتھ این اے122میں گھروں کی مسماری کے معاوضے کی ادائیگی کا دعوی کر رہے ہیں وہ بے بس اور مجبور عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کی بجائے حلقے میں واپس آئیں ۔انہوں نے کہا کہ لاہور شہر کے بارے میں اعلیٰ عدالتوں سے لے کر اقوام متحدہ اور یونیسکو تک نے حکومت کے غیر قانونی منصوبوں کا نوٹس لیا ہے لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ۔

مزیدخبریں