لاہور(خبر نگار)پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب میں بڑے مگر مچھوں کیخلاف کریک ڈائون کرنے کی بجائے آصف علی زرداری اوران کے رفقاء کوبدترین انتقام کانشانہ بنایا جارہا ہے۔ بدعنوانی کی طرح بدانتظامی میں ملوث عناصر کیخلاف بھی کسی امتیاز کے بغیر کریک ڈائون کیا جائے۔ قومی ہیروز اور قومی مجرموں میں تفریق رکھنا ہوگی۔