ٹول پلازوں پر وکلاء کی فیس معافی!

Feb 24, 2016

ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! چندماہ قبل قومی اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق این ایچ اے نے مختلف با ر ایسوسی ایشنوں کے صدور کی سفارش پر وکلاء کے لئے ٹول پلازہ پر فیس سے استثنیٰ کے لئے خصوصی کارڈز کا اجراء کیاہے جس کو دیکھا کروکلاء بغیر کسی ٹول پلازہ کی فیس کی ادائیگی کے گزر سکیں گے اورمختلف شہروں میںاپنے عدالتی اموربآسانی سرانجام دے سکیں گے مگر اب تک این ایچ اے کی طرف سے اس طرح کے کوئی کارڈز جاری نہ کیے گئے ہیں اب صورتحال یہ ہوچکی ہے کہ ٹول پلازہ پر موجود عملہ قومی اخبارات میں شائع ہونے والی اُس خبر سے واقف ہوچکاہے اور وہ یونیفارم میں ملبوس وکلاء کو ٹول پلازہ سے بالکل اسی طرح گزرنے دیتاہے جس طرح آرمی ، پولیس اور سرکاری نمبر پلیٹس والی گاڑیاں ٹول پلازہ پر بغیر فیس کی ادائیگی کے گزرجاتے ہیں۔ اس لئے این ایچ اے وکلاء کو جلد از جلد کارڈ فراہم کرے۔ (شہزادعمران راناایڈووکیٹ،لاہور)

مزیدخبریں