پاکستان، افغانستان کا تعاون علاقائی ممالک کیلئے رول ماڈل ہو سکتا ہے: ایاز صادق

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان معیشت اور سلامتی کے ماحول کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں‘ دونوں ممالک کا تعاون علاقائی ممالک کے لئے ایک رول ماڈل ہو سکتا ہے۔ سپیکر گزشتہ روز افغانستان کی پارلیمنٹ کے سپیکر عبد الرؤف ابراہیمی سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے افغان ارکان پارلیمنٹ کے ایک وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پاک افغان ارکان پارلیمنٹ کے وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں پر زور دیا تاکہ پاکستان اور افغانستان کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔ انہوں نے اپنے افغان ہم منصب کو پیشکش کی کہ پاکستان کی پارلیمنٹ افغان پارلیمنٹ کے ارکان کو اپنے تجربات کی روشنی میں پارلیمانی روایات کو مستحکم بنانے میں صلاحیت میں اضافہ کے لئے مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔ ایران نے عائد پابندیوں کے خاتمے پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو دونوں ممالک کے مابین تجارتی و معاشی شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کا ذریعہ قرار دیا۔ اس حوالے سے ایرانی سپیکر مہدی ہنردوست نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ علاقائی امن و سلامتی کے لئے پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے سے دونوں ملکوں کے مابین معاشی و تجارتی تعلقات مستحکم ہونگے۔ دریں اثناء ازبکستان کے سفیر فرقت سیدیکونو نے بھی سپیکر ایاز صادق سے ملاقات کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...