شاہدرہ کے قریب کانٹا ٹوٹنے سے ٹرین کا انجن اتر گیا، متعدد مسافر زخمی

نارنگ منڈی +فیروز والا(نامہ نگار) کراچی سے براستہ لاہور سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس شاہدرہ کے قریب کانٹا ٹوٹ جانے کے باعث حادثہ کا شکار ہوگئی انجن کے چاروں پہیے پٹڑی سے اتر گئے اور ٹرین کے مسافر معجزانہ طورپر بچ گئے تاہم متعدد مسافروںکو معمولی چوٹیں اور خراشیںآئیں جبکہ چار گھنٹے تک گوجرانوالہ راولپنڈی فیصل آباد جڑانوالہ اور نارووال سیکشنوں پر ٹرینوںکی آمدورفت بند ہوجانے سے ہزاروں مسافروں کو شدید پریشانی اٹھانا پڑی۔ بتایا جاتا ہے کہ علامہ اقبال ایکسپریس دن 12 بجے دوپہر جب شاہدرہ سے روانہ ہوئی تو شاہدرہ کے اندرون سگنل پر کانٹا ٹوٹ جانے کے باعث زوردار دھماکہ سے انجن پٹڑی سے اترگیا اور ٹریک تباہ ہوگیا جبکہ ریلوے حکام نے صرف آٹھ کلومیٹرکی دوری کے باوجود لاہور سے دو گھنٹے بعد ریلیف ٹرین روانہ کی اور پونے چار بجے مسافر ٹرینوںکی آمدورفت بحال ہوسکی اس دوران مسافر انتظار کی سولی پر لٹکے رہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...