’’خیبر پی کے: اڑھائی برس میں 142 ارب روپے کا خام تیل چوری ہو چکا‘‘

Feb 24, 2016

اسلام آباد (فواد یوسفزئی/نیشن رپورٹ) قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ اڑھائی برس کے دوران خیبر پی کے میں 142 ارب روپے کا خام تیل چوری کیا گیا ہے، ایف آئی اے اور وفاقی وزارت پٹرولیم چوری کے اس عمل کو روکنے میں ناکام رہے ہیں، ناشپا آئل فیلڈ اور ماکوری پراسیسنگ کی مشترکہ پائپ لائن سے ہونے والی چوری ابھی تک جاری ہے، نامعلوم چور کرک میں کئی برس سے تیل چوری کر رہے ہیں، قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کے اجلاس کی صدارت ایم این اے بلال ورک نے کی، چوری کا معاملہ متحدہ کے ایم این اے اقبال محمد خان نے اٹھایا۔

مزیدخبریں