نیب معاملات میں مبینہ مداخلت، وزیراعظم کے خلاف درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور

Feb 24, 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے نیب کے معاملات میں مبینہ مداخلت پر وزیر اعظم کے خلاف کارروائی کے لئے دائر درخواست پر رجسٹرارآفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست کو ابتدائی سماعت کے لئے منظور کر لیا۔ جسٹس شاہد وحید کے روبرو درخواست گزار گوہر نواز سندھو نے دلائل میں کہا کہ رجسٹرار آفس نے پٹیشن پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو عدالتی کارروائی سے استثنیٰ حاصل ہے۔ نیب آزاد اور خود مختار ادارہ ہے۔ قوانین کے تحت نیب کو کسی بھی شخص، انتظامی اور سیاسی عہدیدار کے خلاف کارروائی اور تحقیقات کا مکمل اختیار حاصل ہے۔ وزیراعظم نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے نیب کو تنبہیہ کی جو کہ نیب کے معاملات میں براہ راست مداخلت کے مترادف ہے۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر بلا جواز اعتراض عائد کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں