لاہور: جعلی نمبر پلیٹ پر وزیراعلیٰ خیبر پی کے کی گاڑی پکڑی گئی سکیورٹی خدشات پر نمبر پلیٹ تبدیل کی، صوبائی حکومت، اتھارٹی لیٹر دکھانے پر چھوڑدی گئی

لاہور (خصوصی رپورٹر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے جعلی نمبرپلیٹ لگی وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک کی گاڑی پکڑ لی اور گاڑی چلانے والے نوجوان کو گھر جانے دیا جبکہ گاڑی قبضے میں لے لی تاہم خیبر پی کے حکومت کی طرف سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے رابطہ کیا اور اتھارٹی لیٹر دکھایا جس کے بعد گاڑی چھوڑ دی گئی۔ ای ٹی او ڈیفنس ذیشان رانجھا کے مطابق گزشتہ روز ڈیفنس میں محکمہ ایکسائز کے متین چوک پر ناکے پر ایک سفید رنگ کی پراڈو گاڑیی نمبر آر ون/ 2681 کو روکا گیا، جانچ پڑتال کرنے پر معلوم ہوا گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی ہے جبکہ گاڑی میں موجود نوجوان اپنا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ یہ گاڑی وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی ہے اور وہ انکا پوتا ہے تاہم محکمہ ایکسائز نے گاڑی قبضے میں لے لی اور نوجوان کو گھر بھیج دیا۔ واقعہ کا علم ہونے پر خیبر پی کے حکومت نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے افسران سے رابطہ کر کے انہیں آگاہ کیا کہ گاڑی وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی ملکیتی ہے اور گاڑی صوبہ خیبر پی کے میں رجسٹرڈ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے اہل خانہ لاہور میں موجود ہیں اور سکیورٹی خدشات کے باعث نمبر پلیٹ تبدیل کی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...