ایف 16 طیارے نہ دیئے جائیں، پاکستان بدستور حقانی نیٹ ورک کی حمایت کررہا ہے: چیئرمین امریکی سینٹ خارجہ کمیٹی کی پھر درفنطنی

واشنگٹن (رائٹرز) امریکی سینٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے چیئرمین باب کارکر نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت کے امریکی منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے اس حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں، باب کارکر نے وزیر خارجہ جان کیری کو کہا کہ پاکستان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کی حمایت اور القاعدہ کو محفوظ پناہ گاہوں کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے، امریکی حکومت نے 12 فروری کو کہا تھا کہ اس نے پاکستان کو 8ایف 16طیارے فروخت کرنے کی منظوری دیدی ہے، واضح رہے امریکی قانون سازوں کے پاس فروخت کو رکوانے کیلئے 30 دن ہیں، جواب میں جان کیری نے کہا یہ ایک پیچیدہ معاملہ ہے لیکن پاکستان کی فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...