پاکستان نے ہلمند میں چوکیاں قائم کر لی ہیں: افغان حکام کا الزام

Feb 24, 2016

کابل (آئی این پی) افغان حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے مبینہ طور پر جنوبی صوبے ہلمند میں افغانستان کی حدود کے اندر چوکیاں قائم کر لی ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق ہلمند کی صوبائی کونسل کے رکن عطاء اللہ افغان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مبینہ طور پر صوبہ ہلمند کے ضلع داشو میں افغانستان کی سرحد کے اندر تین کلو میٹر تک اپنی چیک پوسٹیں قائم کر لی ہیں۔ افغان عہدیدار نے الزام عائد کیا کہ پاکستان اب بھی ہماری سر زمین پر حملہ کرنا چاہتا ہے اس لئے اس نے ہماری سر زمین پر فوجی تنصیبات تعمیر کرنی شروع کر دی ہیں۔ دوسری جانب افغان ملٹری کور 215 میوند کے کمانڈر محمد معین فقیر نے بھی الزام عائد کیا کہ پاکستان نے افغان سر زمین پر اپنی چیک پوسٹیں قائم کی ہیں اس معاملے کو پاکستانی حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔

مزیدخبریں