کراچی (نوائے وقت نیوز) اے ایس پی کیماڑی بلال قیوم کو سنگین الزامات کے بعد عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپیشل برانچ نے بلال قیوم کو ایرانی پٹرول کی سمگلنگ اور فروخت میںملوث ظاہر کیا تھا۔ بلال قیوم ایک ہی وقت میں ایس پی کیماڑی سمیت 3 اہم عہدوں پر براجمان تھے۔ بلال قیوم کے بھائی اسلام آباد میں وفاقی سیکرٹری ہیں۔