لاہور (کلچرل رپورٹر) کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے عہدیداروںکیپٹن عبدالجبار اور ملک فرقان نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی طرف سے کیبل آپریٹرز پر عائد ٹیکسوں کو مسترد کرتے ہوئے احتجاجاً کل سے 3 گھنٹے نشریات بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور پریس کلب میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اگر ٹیکس واپس نہ لئے گئے تو جمعرات (25 فروری) سے شام 7 بجے سے رات دس بجے تک نشریات بند کر دیں گے۔ اگر سات دن تک وزیراعلیٰ پنجاب نے مذاکرات نہ کئے اور مطالبات منظور نہ کئے تو نشریات کی بندش 6 گھنٹے تک بند کر دیں گے۔ اگر پنجاب ریونیو اتھارٹی نے کسی بھی کیبل آپریٹر کو گرفتار کیا تو احتجاج کا دائرہ پورے ملک تک پھیلا دیا جائے گا۔
کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کا کل سے 3 گھنٹے نشریات بند کرنے کا اعلان
Feb 24, 2016