اوباما نے گوانتانامو جیل بند کرنے کا اعلان کر دیا، منصوبہ کانگرس کو بھجوا دیا

Feb 24, 2016

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر بارک اوباما نے گوانتاناموبے جیل بند کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا ہے وزارت دفاع نے گوانتاناموبے حراستی مرکز بند کرنے کا منصوبہ ترتیب دیا ہے۔گوانتاناموبے کے قیدیوں کو 13 دیگر امریکی جیل خانوں میں منتقل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ قیدیوں کو کیوبا کی بجائے امریکہ میں رکھنے سے 65 سے 85ملین ڈالر کم خرچ ہوں گے۔ قیدیوں کی منتقلی کے منصوبے پر 29 کروڑ سے لیکر ساڑھے 47کروڑ ڈالر تک لاگت آئے گی۔ یہ لاگت ہونے والی بچت سے 3 سال کے اندر پوری ہو جائے گی۔ گوانتاناموبے سے 35 قیدیوں کو رواں سال دوسرے ممالک منتقل کر دیا جائے گا اس طرح جیل میں قیدیوں کی تعداد 60 سے کم ہو جائے گی۔ صدر اوباما نے کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ جیل کو بند کرنے کا منصوبہ پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے کو اپنے بعد آنیوالے صدر کیلئے نہیں چھوڑنا چاہتے۔

مزیدخبریں