مقبوضہ بیت المقدس (اے این این) اسرائیل کی مرکزی عدالت نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی پچھلے کابینہ میں ان کے وزیردفاع رہنے والے سرکردہ سیاسی رہنما بن الیعاذر پر مالی بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات شروع کر دی۔ فلسطین اطلاعات کے مطابق 80 سالہ بنجمن الیعاذر نے 2014 میں رکن پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کے بعد سیاست سے سبکدوشی کا اعلان کیا تھا۔ وہ سیاسی طورپر اسرائیل کی لیبر پارٹی سے وابستہ تھے۔ ان پر سرکاری عہدے اور وزارت کے دوران اختیارات کے ناجائز استعمال کے دوران 5 لاکھ ڈالر کی مبینہ مالی خورد برد کا الزام عائد کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ موصوف پر کالا دھن سفید کرنے اور خفیہ طورپر لاکھوں ڈالر کی غیرملکی کرنسی حاصل کرنے، ٹیکس سے چھوٹ حاصل کرنے اور اراضی کی خریدو فروخت کے جعلی پرمٹ جاری کرنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔اسرائیلی پولیس نے کچھ عرصہ قبل مکمل 6 ماہ تک بن الیعاذر سے تحقیقات کی تھیں۔