اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان نے جی بی کا ترقیاتی بجٹ 8 ارب سے بڑھا کر 14 ارب کرنے کی سفارش منظور کرلی۔ گلگت بلتستان کو لوکل گرڈ سٹیشن مہیا کرنے کیلئے اگلے اجلاس میں واپڈا حکام کو بلا لیا ۔گزشتہ روز ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار احمد کی سربراہی میں کشمیر و گلگت بلتستان کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ پر بحث ہوئی، اجلاس میں وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر نے بتایا کہ آزاد جموں و کشمیر کونسل کے انتخابات آئندہ ماہ کروائے جائیں گے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ، گلگت بلتستان کا ترقیاتی بجٹ 14 ارب روپے کرنے کی سفارش منظور
Feb 24, 2016