لندن + واشنگٹن ( این این آئی + نمائندہ خصوصی ) وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارہ این ایس اے جرمن چانسلر انجیلا میرکل اوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ٹیلی فون ٹیپ کرتا رہا،2011ء میں سابق وزیراعظم سلویو برلسکونی اور ان کے رفقاء نے امریکی انٹیلی جنس کی طرف سے ٹیلیفون ٹیپ کرنے کی رپورٹ پر اٹلی نے امریکہ کے سفیر کو طلب کر لیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ایجنسی (این ایس اے) نیتن یاہو اور برلسکونی سرکوزی، مرکل اور برلسکونی کی ملاقات کی بھی جاسوسی کی گئی تھی۔