پنجاب یونین آف جرنلٹس (برنا) کے انتخابات شہزاد حسن بٹ صدر عامر سہیل بلامقابلہ سیکرٹری منتخب ہوئے

لاہور (پ ر) پنجاب یونین آف جرنلٹس (برنا) کے انتخابات گزشتہ روز دیال سنگھ مینشن یونین کے سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئے جس میں شہزاد حسن بٹ صدر‘ عامر سہیل سیکرٹری جبکہ شہباز اکمل جندران فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ انصار حسین زاہد‘ سینئر نائب صدر اور میاں شاہد ندیم‘ نائب صدر منتخب ہوئے شرقی احمد ٹیپو جوائنٹ سیکرٹری گورننگ باڈی کی سیٹ پر محمد شاہد چودھری‘ ایوب اعوان‘ عابد حسین‘ فاروق جوہری‘ شبیر چودھری‘ حافظ عدنان طارق لودھی‘ عامر بٹ‘ نوید شیخ‘ مریم ارشد‘ عثمان علی ندیم‘ فاطمہ مختار اور شکران الحق شیخ کامیاب قرار پائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...