لاہور(کلچرل رپورٹر) براڈوے نیو نارک میں دنیا کے بڑے سوشل تھیٹر ایوارڈ "ایلن سٹیورٹ ایوارڈ" کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔آج 24فروری کو دنیا بھر سے تھیٹر آرٹسٹوں کے جھرمٹ میں فاتح کا اعلان کیا جائیگا۔ پاکستان سے تھیس پیئنز تھیٹر دنیا میں پاکستان کا نام اجاگر کرنے کے لیے نامزدہواہے۔پاکستان کو آسکر ایوارڈ ملنے کے بعد پاکستان کا نام دنیا کے سب سے بڑے سوشل تھیٹر ایوارڈ "ایلن سٹیورٹ ایوارڈ" میں نامزدگی کی صورت میں سامنے آیاہے۔ پاکستان کی نامور تھیٹر آرگنائیزیشن تھیس پیئنز تھیٹر کو براڈوے نیو یارک میں دنیا کے بڑے سوشل تھیٹر ایوارڈ "ایلن سٹیورٹ ایوارڈ" میں نامزد کیا گیا ہے اور پوری دنیا سے ووٹنگ کا آغاز پچھلے مہینے کیا گیاتھا۔بتایاگیاہے کہ اب تک پاکستان کو 13ہزار سے زیادہ ووٹ پوری دنیا سے ڈالے جا چکے ہیں اور پاکستان ووٹنگ کے اعتبا ر سے پہلے نمبر پر موجود ہے جس کے ڈائیریکٹر فیصل ملک اور ایسو سی ایٹ ڈائیریکٹر نعمان محمود بین الاقوامی مشہور تھیٹر ایوارڈ "ایلن سٹیورٹ ایوارڈ"کے لیئے نامزد قرار پائے۔
’’ایلن سٹیورٹ ایوارڈ‘‘ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
Feb 24, 2016