لاہور(کلچرل رپورٹر)ملک کے نامورقوال شیر میانداد نے کینیڈین گلوکارہ شگفتہ اعوان کے ساتھ ایک ویڈیو میں گلوکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی کردی ہے۔ ویڈیو کے ڈائریکٹر ایس کیو، ڈی او پی عباس چودھری اور گیت نگار قیصر ندیم گڈو ہیں۔ ویڈیو پاکستان اور بھارت میں بیک وقت ریلیز کر دی گئی ہے۔