کرائسٹ چرچ ٹیسٹ : آسٹریلیا کو کامیابی کیلئے 131 رنز نیوزی لینڈ کو وکٹیں درکار

Feb 24, 2016

کرائسٹ چرچ(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا نے جیکس برڈ اور جیمز پیٹنسن کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط کرتے ہوئے وائٹ واش کی راہ ہموار کر لی۔ میچ کے چوتھے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 121 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو کین ولیمسن اور کوری اینڈرسن وکٹ پر موجود تھے۔دونوں نے پانچویں وکٹ کیلئے 102 رنز کی شراکت قائم کی، اس شراکت کا خاتمہ برڈ نے اینڈرسن کو باؤلڈ کر کے کیا جو 40 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔ کین ولیمسن97رنز بناکر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے ‘ٹم ساؤدھی سکور کو زحمت دیئے بغیر پویلین لوٹے۔نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 335 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور آسٹریلیا کو پہلی اننگز کی برتری کی بدولت میچ جیتنے کیلئے 201 رنز کا ہدف ملا۔آسٹریلیا نے 201 رنز کا تعاقب شروع کیا تو اوپنرز نے ٹیم 49 رنز کا مثبت آغاز فراہم کیا، ڈیوڈ وارنر 22 رنز بنانے کے بعد نیل ویگنر کی وکٹ بنے۔جب چوتھے دن کے کھیل کا خاتمہ ہوا تو آسٹریلیا نئے ایک وکٹ پر 70 رنز بنائے تھے۔

مزیدخبریں