لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گجرات اور منڈی بہاؤالدین کے صدر، سیکرٹری اور خزانچی کے عہدہ پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گجرات کے لیے محمود احمد صدر، جاوید اعجاز سیکرٹری جبکہ آصف نواز خزانچی بن گئے اسی طرح ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن منڈی بہاوالدین میں عتیق الرحمان صدر، محمد شاہد سیکرٹری جبکہ کاشف جاوید خزانچی کے عہدہ پر بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گجرات، منڈی بہاؤالدین کے صدر، سیکرٹری، خزانچی بلامقابلہ منتخب
Feb 24, 2016