پشاور(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ ہاﺅس پشاور میں جمعیت علماءاسلام(ف) کے سابق ناظم شوکت علی کی شمولیت کی تقریب بدنظمی کا شکار ہوگئی جس کے باعث تحریک انصاف چیئرمین عمران خان غصے میں آگئے اور خطاب ادھورا چھوڑ کر چلے گئے جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ ہاﺅس میں شمولیتی اجتماع کے دوران عمران خان تقریب سے خطاب کررہے تھے تاہم اس دوران کارکن شور شرابہ کرتے رہے جبکہ عمران خان اور پارٹی وزرا کارکنوں کو خاموش رہنے کی تلقین کرتے رہے۔ کوشش میں ناکامی پر عمران خان خطاب ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔
تقریب بدنظمی کا شکار