اسلام آباد: اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر بین الاقوامی ترقی اور ایف پی سی سی آئی کے صدر کی ملاقات

Feb 24, 2017

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) برطانیہ کی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی اور ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل نے وزیر خزانہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ مس پریٹی پٹیل نے وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف پروگرام کی کامیاب تکمیل پر وزیر خزانہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایف آئی ڈی کا پاکستان میں پروگرام سب سے بڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد برطانیہ مزید تجارتی مواقع کی تلاش کرے گا جو بے حد اہم ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈی ایف آئی ڈی کے ساتھ جلد نئے پروگرام کے معاہدہ پر دستخط کئے جائیں گے۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل نے کہا کہ ملک کی معیشت کی بہتری کے لئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ میں کاروباری برادری کی طرف سے پیش کردہ تجاویز پر غور کریں گے۔
اسحاق ڈار / ملاقاتیں

مزیدخبریں