پشاور (آن لائن) خیبر پی کے اسمبلی کے ارکان کے حاضریوں میں مسلسل کمی آرہی ہے اور گذشتہ چار سالوں کے ہونیوالے اجلاسوں میں ممبران کی دلچسپی بھی ختم ہوتی جارہی ہے۔ صوبائی اسمبلی کے گذشتہ چار سالوں کے دوران ہونے والے اجلاسوں میں ممبران اسمبلی کی حاضری میں مسلسل کمی آرہی ہے اور اوسطاً سالانہ حاضری جو کہ پہلے پارلیمانی سال 78 فیصد تھی اب چوتھے سال میں یہ شرح 58 فیصد ہوگئی ہے۔ اسی طرح اسمبلی کے پہلے سیشن میں یہ حاضری جو کہ 97 فیصد تھی اب 54 فیصد پر آ گئی ہے۔ صوبائی اسمبلی کے15 فروری 2017 تک 22سیشن ہوئے ان سیشن میں 219 سیٹنگ ہوئی اور اسمبلی کے 123 ممبران میں سے اوسطاً 80 ممبران کی حاضری رہی ممبران کی یہ شرح 65 فیصد بنتی ہے- فافن کی جانب سے جاریکردہ اعدادو شمار کے مطابق خواتین قانون ساز اپنے ساتھی ممبران کے مقابلے میں ریگولر بنیادوں پر اجلاسوں میں شریک ہوتے رہے ہیں۔ اسی طرح اقلیتی ممبران کی حاضری بھی 80 فیصد سے زیادہ ہیں۔ حاضریوں کی شرح سب سے زیادہ جماعت اسلامی کے ممبران کی ہیں جو کہ 57 فیصد بنتی ہیں۔
اسمبلی حاضری
خیبر پی کے اسمبلی کے ارکان کی چاربرسوں میں حاضری میں مسلسل کمی آئی: فافن رپورٹ
Feb 24, 2017