فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) چوکی اچکیرہ میں دھکے دے کر معمر خاتون کو ہلاک کرنے والے چوکی انچارج اور محرر کے خلاف عدالت نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اعجاز علی کی عدالت میں چک نمبر 217ج۔ب کی رہائشی سدرہ بی بی نے پٹیشن دائر کی تھی کہ تھانہ غلام محمد آباد کی چوکی اچکیرہ کے انچارج اے ایس آئی امجد علی اور محرر لقمان گجر نے ان کے بھائی محمد شکیل اور رشتہ دار حیدر کو غیرقانونی طور پر گرفتار کر کے محبوس بنا رکھا تھا۔ میری دادی مونداں بی بی شنوائی کے لئے چوکی پہنچی تو دونوں نے دھکے دیئے جس کے نتیجہ میں وہ گر کر جاں بحق ہو گئی۔ فاضل عدالت نے پٹیشن کی سماعت کے دوران چوکی انچارج و محرر کے خلاف مقدمہ کا حکم دیتے ہوئے سی پی او کو حکم دیا کہ ایف آئی آر درج کر کے کاپی عدالت میں پیش کی جائے۔
مقدمہ حکم
فیصل آباد: دھکا دینے سے معمر خاتون کی ہلاکت، عدالت کے حکم پر چوکی انچارج اور محرر کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم
Feb 24, 2017