پشاور: تنگی کچہری حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ، صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (آن لائن) سانحہ تنگی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ اور صوبائی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو قائداعظم میڈل، پولیس میڈل، اور ترقیوں کے سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سانحہ کے بعد تنگی سے مہمند ایجنسی کے راستے آنے والے راستوں پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ سانحہ کے بعد چار مشکوک افراد کو گرفتار کرکے تحقیقات کے لئے نامعلوم مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں ڈی پی او چارسدہ کے مطابق خود کش حملہ آوروں کا ٹارگٹ ماتحت عدالتوں کے ججز تھے۔ تاہم پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی کرتے ہو ئے خود کش بمباروں کو اندر جانے سے روک دیا گیا۔ تحقیقاتی رپورٹ میں چارسدہ سمیت صوبے کے تمام اضلاع کے ماتحت عدالتوں کی سکیورٹی کے لئے مزید فول پروف اقدامات کی ہدایات کی گئی ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...