اوٹاوا (اے پی پی)کینیڈا کے شہر مونٹریال میںافریقی نژاد مسلمانوںکے شہری مرکز میں توبہ مسجد پر پتھراو¿ کیا گےا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مونٹریال پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد کے دروازے اور کھڑکیوں کے پتھراو¿ سے ٹوٹنے کی اطلاع پر ایک 26 سالہ مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔اس حملہ آور کو نفرت اور شرپسندی کے الزامات کے ساتھ عدالت کے کٹہرے میں پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب کیوبک سٹی کی ایک جامع مسجد پر حملہ کرکے 6 نمازیوںکی ہلاکتوں کا سبب بننے والے الیگزینڈر بیسونتے دوسری بار عدالت میں پیش ہوا۔تیس مارچ کو ملتوی ہونے والے مقدمے میں حملہ آور پر 6 بار قتل کرنے کے جرم میں کارروائی کی جا رہی ہے۔
کینیڈا/گرفتار