لندن (نوائے وقت رپورٹ) بحراوقیانوس میں سمندری طوفان ”ڈورسس“ سے برطانیہ کے متعدد علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ ٹریفک حادثات میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔پروازیں، ٹرین سروسز معطل کر دی گئیں۔100 میل فی گھنٹہ رفتار کی ہواﺅں سے درخت گر گئے۔ سمندری طوفان سے ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ سکاٹ لینڈ، شمالی ویلز، شمالی انگلینڈ کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ متعدد ہائی ویز بند ہوگئیں۔ پروازیں، کشتی اور ٹرین سروسز معطل کر دی گئیں۔ لیور پول پورٹ بھی بند ہے۔
سمندری طوفان سے برطانیہ کے متعدد علاقے متاثر ‘ خاتون ہلاک متعدد پروازیں، ریل سروس معطل
Feb 24, 2017