لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چےئرمین رےاض اللہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے سرکاری گوداموں سے ناقص گندم کا اجراءکےا جا رہا ہے اور فلور ملز مالکان کو زبردستی ناقص اور خراب گندم اٹھانے پر مجبور کےا جا رہا ہے تاہم فلور ملز مالکان متعلقہ محکمہ کے ان اقدامات کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہو گئے ہیں اور کسی بھی قسم کی خراب اور ناقص گندم اٹھانے سے انکار کر دےا ہے ۔ پی ایف ایم اے کے رہنما عاصم رضا نے کہا کہ اس وقت پورے پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، راولپنڈی ، سرگودھا، چنیوٹ، فیصل آباد، مغلپورہ گوداموں بارے شکاےات موصول ہور ہی ہیں کہ سرکاری گوداموںسے پچھلے 3 سالوں کی پڑی خراب اور ناقص معیار کی حامل گندم کا اجراءکےا جا رہا ہے جبکہ فلور ملز مالکان نے عوام کے وسیع ترمفادات اور صحت عامہ کے پیش نظر ناقص گندم اٹھانے سے گریز کریں گی۔میاں ریاض، میاں لیاقت اور رفیق می¶ نے کہا کہ پی ایف ایم اے سیکرٹری خوراک سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر مذکورہ سرکاری گوداموں پر تعینات مجاز افسران کو معطل کر کے خلاف ضابط کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔
فلور ملز مالکان کو ناقص گندم اٹھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے: ریاض اللہ خان
Feb 24, 2017