سیلاب متاثرہ شخص کو کسان پیکیج نہ دینے پر پی ڈی ایم اے سے جواب طلب

Feb 24, 2017

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے 2015 کے سیلاب سے متاثرہ شخص کو پی ڈی ایم اے کسان پیکج نہ دینے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔فاضل عدالت نے ملک نے اعجاز کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گذار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پی ڈی ایم اے نے 2015میں سیلاب سے متاثرہ علاقے کےلئے کسان پیکج کا اعلان کیا تھا۔ درخو،است گزار نے اس کےلئے متعدد بار متعلقہ محکمون سے رجوع کیا مگردو سال گزرنے کے باوجود پیکج نہیں دیا گیا۔ لہذا فاضل عدالت اعلان کردہ پیکیج کے تحت درخواست گزار کو ریلیف دینے کا حکم دے۔

مزیدخبریں