لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے شہری آبادی میں سلاٹر ہاﺅس بنانے کے خلاف دائر درخواست میں محکمہ ماحولیات اور پنجاب فوڈ اتھارٹی سے آٹھ مارچ تک جواب طلب کر لیا۔مسٹرجسٹس عابد عزیز شیخ نے بیرسٹر عادل کاہلوں کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سلاٹر ہاﺅس قانون کے مطابق رہائشی آبادی میں نہیں بنا یا جا سکتا، سلاٹر ہاﺅس کے گندے پانی کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ لیکن تمام متعلقہ محکمے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔
شہری آبادی میں سلاٹر ہاﺅس بنانے کےخلاف درخواست پر محکمہ ماحولیات اور پنجاب فوڈ اتھارٹی سے جواب طلب
Feb 24, 2017